پشاور میں ایمل ولی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم پاکستان میں تمام قومیتوں کو آزاد کرنا چاہتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی صوبائی خودمختاری کےلئے کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی پاکستان میں کوئی بھی ادارہ اپنے دائرہ کار کے اندر کام کرے جوڈیشری ،میڈیا، اسٹبلشمنٹ اپنے دائرے کار کے اندر رہتے ہیں عوام کی خدمت کرے عوامی نیشنل پارٹی دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کھڑی، نیشنل الیکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے اے این پی بلوچ ،سرائیکی، کشمیری،گلگتی ،سندھ ، ہزارہ کمیونٹی اور مظلوم پنجابیوں کے ساتھ کھڑی ہے ان کےلئے آواز اٹھائے گی ،مسنگ پرسنز کے دکھ درد میں شریک ہیں ریاست کی جابرانہ پالیسی کے خلاف کھڑے ہونگے ، آئی ڈی پیز کو فوری اپنے علاقوں میں آباد کیا جائے، ،بیرونی مداخلت جو کسی کے گھر میں صوبوں میں ہوں یا پاکستان کی جانب سے جہاں بھی اس کی مخالفت کرتے ہیں کسی کو اجازت نہیں کہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی کرے یا ہمارا ملک بھی ایسا کرے افغانستان کے عوام اور ان کے حقوق کےلئے آواز اٹھائینگے، افغانستان میں آزاد نظام چاہتے ہیں جو وہاں کے لوگوں کی مرضی سے ہو