چڑیا گھر میں موجود تنہائی کا شکار ہتھنی مدھوبالا کو کل کراچی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقل کیا جائے گا ، مدھو بالا کی منتقلی کا کام فار پاز کے ماہرین کی نگرانی میں کیا جائے گا
چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق سترہ سالہ ہتھنی مدھو بالا کو مخصوص کنٹینر میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد اسے پر سکوں ادویات دی جائیں گی ، چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ہتھنی مدھوبالا کی سفاری پارک منتقلی کے لیے پہلے روٹ کلیئر کروایا جائے گا، منتقلی کے دوران پولیس کی نفری بھی تعینات ہو گی ، ہتھنی کی منتقلی کا سارا عمل فار پاز کے ماہریں کی نگرانی میں ہوگا ، فارپاز کے ڈاکٹر عامر خلیل نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مدھو بالا کی 15 سال بعد سفاری پارک میں موجود اپنی بہنوں سونیا اور ملکہ سے ہوگی ۔۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاتھی انتہائی ذہین جانور ہے اور امید ہے کہ مدھو بالا جلد اپنی بہنوں کے ساتھ گھل مل جائے گی ۔۔ چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکتر عامر کا کہنا تھا کہ سفاری پارک میں مدھوبالا کے لیے خصوصی انکلوژر اور سوئمنگ پول بنایا گیا ہے اور سفاری پارک میں مدھوبالا زیادہ آرام دہ زندگی گزارے گی۔