پولیس کی بھرتی میں ناکام امیدواروں نے کراچی پولیس آفس کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا ٹیسٹ پاس کئے، ڈیوٹیاں بھی دیں لیکن مبینہ جعلی ڈومیسائل کا ایشو بنا د یا گیا ہے۔
پولیس بھرتی میں ناکام امیدواروں نے کراچی پولیس آفس کے باہر احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا فزیکل اور پریکٹیکل ٹیسٹ دیے اور پاس کیے۔الیکشن، محرم اور مردم شماری کی ڈیوٹیز بھی کیں۔ لیکن 644 امیدواروں کی تقرری نہیں کی گئی۔
مظاہرین نے کہا ہمارے ڈومیسائل کا ایشو بنایا گیا ہے کہ وہ جعلی ہیں۔ دعوی کیا ہمیں وردیاں بھی فراہم کردی گئی تھیں۔ لیکن بعد میں اپوائنٹمنٹ کینسل کردی گئیں۔
کراچی پولیس آفس حکام نے مظاہرین سے تمام شکایات درخواست کی صورت میں وصول کیں، جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔