کورنگی میں کتا مار مہم کے لئے بنائے جانے والی زہریلی مٹھائی کھانے
سے ایک بچہ جاں جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد کی حالت غیر ہوگئی۔بے ہوش ہونے والے
چاروں افراد کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔
کورنگی کے علاقے کے ایریا میں زہریلی مٹھائی کھانے سے دو سالہ بچہ
مون وقاص جان کی بازی ہار گیا۔ جبکہ ایک
خاتون سمیت
سمیت چار افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
جاں بحق مون کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچوں نے موٹر سائیکل میں رکھی
ہوئی مٹھائی کھائی تھی۔گلی میں کھڑی بائیک میں کتا مارنے والی دوا ملی مٹھائی رکھی
ہوئی تھی بچوں نے اٹھاکر کھالی۔
متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے مطابق بلدیاتی ملازم کی غفلت کے باعث
واقعہ پیش آیا متاثر ہونے والے افراد کی حالت اب بہتر ہے انہیں گھر منتقل کردیا گیا
ہے ۔بلدیاتی اداروں کو اس طرح کی مہم میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرناچاہئے
پولیس کے مطابق غفلت برتنے والے بلدیاتی ملازم کو تلاش کیا جا رہا ہے
افسوس ناک واقعے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے نوٹس لیتے ہوئے
کاروائی کا حکم دے دیا جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش شروع کردی
گئی ہے۔