کراچی ،عدنان اطہر
کراچی میں نواگست کوکیش وین سے بیس کروڑپچاس لاکھ روپےلوٹنےکےمقدمےکی
تفتیش میں پولیس کواہم پیش رفت ملی ہے ۔۔۔دوسہولت کاروں کورقم کی منتقلی میں استعمال
ہونےوالی گاڑی سمیت حراست میں لےلیاہے۔۔۔
کراچی کے علاقے میٹھادرمیں کیش وین سے بیس کروڑپچاس لاکھ روپےلیکرفرارہونےکےمقدمےکی
تفتیش میں پولیس نےدوسہولت کاروں کوگرفتارکرلیا۔۔۔پولیس نے بیس کروڑ سے زائد رقم منتقلی
کے لئے استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی۔۔۔تفتیشی حکام کےمطابق واردات کی منصوبہ
بندی کئی مہنیوں سے کی جارہی تھی۔۔۔چوری شدہ رقم ہائی روف وین کے ذریعے منتقل کی گئی۔۔۔
واردات میں استعمال گاڑی گرفتار سہولت کاروں نے اپنے بہنوئی ذوالفقار کو دی۔۔۔ تفتیشی ذرائع کادعویٰ ہےکہ ذوالفقار
نے واردات کے لئے ہائی روف وین مرکزی ملزم حسین شاہ کےحوالےکی۔۔۔مرکزی ملزم حسین شاہ
اور ساتھی ذوالفقار کراچی سے باہر فرار بھی ہوئے۔۔۔تفتیشی حکام کے مطابق مفرور ملزم ذوالفقار نے پکنک پر جانے کے
بہانے ہائی روف وین حاصل کی ۔۔۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیاکہ حسین شاہ واردات
کے بعد ہائی روف میں پیسے لے لر گلستان جوہر
پہنچا۔۔۔سیکیورٹی کمپنی کی کیشن وین سے رقم چوری کی بڑی واردات نواگست کی صبح ہوئی
تھی۔۔۔