خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ۔۔۔ محکمہ صحت نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 688 تک پہنچ گئی ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 54 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس وقت صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 38 مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق چارسدہ میں ایک ہزار 105، کوہاٹ میں 710 اور پشاور میں 656 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح مردان سے ڈینگی کے 478 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔