وزیراعلی سندھ کی پولیس کو آج اور کل سخت سکیورٹی اور نگرانی بڑھانے کی ہدایت۔

نزاہت خان نزاہت خان

وزیراعلی سندھ کی پولیس کو آج اور کل  سخت سکیورٹی اور نگرانی  بڑھانے کی ہدایت۔

وزیراعلی سندھ کی پولیس کو آج اور کل  سخت سکیورٹی اور نگرانی  بڑھانے کی ہدایت۔

کراچی پولیس چیف کہتے ہیں  شہر میں یومیہ ایک سو چھیاسٹھ مقدمات  ہوتے ہیں جو ملک کے دیگر بڑے شہروں سے کم ہیں۔

 ملک سے باہر بیٹھ کر کراچی میں اغوا برائے تاوان  کی وارداتیں  کرنے والا گروہ جلد قانون کی گرفتار میں آئے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیر صدارت  کراچی میں امن امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔

 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے بلدیہ میں چھاپہ مار کر دو مغویوں کی بازیابی پر پولیس کو شاباس دی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا  اغوا کاروں نے  دونوں افراد  کو اٹلی بھیجنے کے بہانے بلایا اور اغوا  کرلیا۔ 

اغوا کاروں کا یہ گروہ ملک سے باہر بیٹھ کر کراچی میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرتاہے۔ گروپ کے ارکان پاکستانی  ہیں جن کی شناخت کرلی ہے۔

جلد انہیں گرفتار کر لیں۔ وزیر اعلی  سندھ کا کہنا تھا پولیس اس طرح کے بہترین کام کرے گی ،،توجرائم ختم ہوگا۔