بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے تین مزید مسافروںکا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا۔

عرفان علی عرفان علی

 بیرون ملک سے کراچی  پہنچنے والے تین مزید مسافروںکا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت  آگیا۔


بیرون ملک سے کراچی  پہنچنے والے تین مزید مسافروںکا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت  آگیا۔ شہر یں  کورونا کے نئے جے این ون ویریئنٹ کے پانچ کیس سامنے آ چکے ہیں۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق  جن تین مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان میں  جد ہ سے پہنچنے والا اکیس سالہ مریض نصیرآباد، قمبر شہداد کوٹ   کا رہائشی ہے۔شمالی وزیرستان کا رہائشی دوسرا  با ئیس سالہ   مریض  شخص ابوظہبی سے کراچی پہنچا ۔مہمند ایجنسی کا رہائشی با ئیس سالہ تیسرا مسافر ،،،جدہ سے آیا ہے۔متاثرہ مسافروں  کا کورونا  کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔کراچی میں  کورونا  کے نئے  جے این ون ویریئنٹ کے پانچ کیس  بھی سامنے آچکے ہیں۔ پانچوں کیسز کے نتائج کراچی کے نجی اسپتال   کی لیبارٹری نے جاری کیے ہیں۔اب تک سندھ میں مقامی سطح پر جے این ون ویریئنٹ کے پانچ جبکہ دو کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں۔ جے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ  جاری کرچکا ہے۔ سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق  کورونا  کا نیا ویریئنٹ جے این ون گزشتہ کوویڈنائنٹین  جیسا طاقتور نہیں ہے۔عوام سے کوویڈنائنٹین کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔