نیشنل بینک کے سابق سینئر ایگزیکٹووائس پریزیڈنٹ گرفتار

نزاہت خان نزاہت خان

نیشنل بینک کے سابق سینئر ایگزیکٹووائس پریزیڈنٹ گرفتار

کراچی میں  ایف آئی اے نے نیشنل بینک کے سابق سینئر ایگزیکٹووائس پریزیڈنٹ  کو گرفتار کر کے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ۔

ایف  آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی جانب گرفتار ملزم  نیشنل بینک میں ٹریژری مینجمنٹ گروپ کے سربراہ  کے طور پر تعینات تھا۔ ملزم نے دوران تعیناتی شیئرز کی غلط طریقےسےخریدوفروخت کی۔اختیارات  اور عہدے کاناجائزاستعمال کرتےہوئےایک ارب چوبیس کروڑروپےسےزائدرقم حاصل  کی ۔ ملزم سے کئی بار اثاثوں اور  جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئیں ،،لیکن وہ تسلی بخش جواب اور ثبوت دینے میں ناکام رہا۔ملزم کےخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اورانسدادرشوت ستانی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔