کراچی میں نیشنل ہائی وے گلشن حدید کے قریب ٹریفک حادثےمیں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کا دعوی ہے حادثہ موٹرسائیکل پر ریس لگانے کے دوران پیش آیا۔ریس لگانے کے دوران گلشن حدید کے رہائشی نوجوان کی تیز رفتار بائیک گھاس سے بھری گاڑی سے ٹکرائی۔ حادثے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔ امدادی رضاکاروں نے لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا۔