وزیراعلی نے سندھ بارکونسل کےآفس سیکریٹری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انہیں عرفان مہرکےقاتل ہر صورت چاہیں

صبانور صبانور

وزیراعلی نے سندھ بارکونسل کےآفس سیکریٹری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے  کہا کہ انہیں  عرفان مہرکےقاتل ہر صورت چاہیں

وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے انہیں ہر صورت کراچی پُرامن چاہئے۔ عرفان مہر کے قاتل  پکڑے جائیں۔ بینک ڈکیتی کے ملزمان کا بھی جلداز جلد کھوج لگانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت  اجلاس میں پولیس چیف سمیت دیگرافسران شریک ہوئے۔وزیراعلی نے سندھ بارکونسل کےآفس سیکریٹری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے  کہا کہ انہیں  عرفان مہرکےقاتل ہر صورت چاہیں۔شہرمیں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنےکےلیے سخت اقدامات کئےجائیں۔انہیں  کراچی ہر صورت پُرامن چاہئے۔ وہ چاہتے ہیں  لوگ  بلا خوف شہر میں گھومیں پھریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے  ایف بی ایریامیں بینک ڈکیتی کرنے والے ملزموں  کا بھی فوری کھوج لگانے کی ہدایت کردی۔ان  کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی  اسٹریٹ کرائم،ڈکیتی،گاڑی اورموٹرسائیکل کی لفٹنگ کوکنٹرول کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مین پوری، گٹکا، ماوا اور دیگرمنشیات  کےخلاف کریک ڈاون کا بھی حکم دیا۔