کراچی سی ویو
پر نوجوان کے سمندر میں ڈوبنے کے واقعہ کا ڈراپ سین۔
نوجوان نے ساحل سے
ویڈیو کال پر اہلیہ کو سمندر میں چھلانگ لگانے کا بتایا۔
غوطہ خور سمندر میں
تلاش کرتے رہے ،،اور نوجوان دوسرے دن
نیم بے ہوشی کی حالت میں مل گیا۔
اہلخانہ نے تصدیق
کی ہے نوجوان نیم بیہوشی کی حالت میں ملا ہے۔شبہ ہے اس نے
نشہ آور چیز کا استعمال کر رکھا تھا۔
نوجوان رحیم یار خان کا رہنے والا ہےاور اس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔
شاہ فیصل کالونی
تھانے کے ڈیوٹی افسر کے مطابق آج صبح نوجوان
کی شاہ فیصل کالونی کے اسپتال میں
موجودگی کی اطلاع ملی۔
نوجوان اور اس کے اہل خانہ کو تھانے طلب کر کے بیانات قلمبند کئے گئے۔
نوجوان کے بیان میں
تضاد ہے۔ واقعہ درخشاں تھانے میں رپورٹ ہوا تھا۔
اس لئے نوجوان
کو درخشاں پولیس کے حوالے کیا جائے گا، جو
مزید قانونی کارروائی کرے گی۔گزشتہ
روز نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ایدھی کی
ریسکیو ٹیم ساحل پہنچی ،،
تلاش کا آپریشن شروع کیا۔
نوجوان کی تلاش کا
عمل منگل کی صبح سے غروب آفتاب تک جاری رہا۔
آج علی الصبح سے ایک بار
پھر سمندر میں نوجوان کی تلاش شروع کی گئی تھی،، کہ نوجوان کے ملنے کی خبر آگئی۔