صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اسمبلی اجلاس میں سندھ پبلک
سروس کمیشن ترمیمی بل پیش کیا
تحریک انصاف کے اراکین نے بل کی کاپی نہ ملنے پراحتجاج کیا تو ایوان
میں موجود جی ڈی اے کی رکن نصرت سحر عباسی اور ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نے بل
پر اعتراضات کر دیئے ۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے جیسے ہی ایوان میں میں سندھ پبلک
سروس کمیشن ترمیمی بل پیش کیا ۔
تحریک انصاف کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا جو احتجاج میں بدل گیا
۔
پی ٹی آءی کے اراکین واک آؤٹ کر گئے تو نصرت سحر عباسی نے اعتراضات
پیش کردیئے ۔
اس دوران شرجیل میمن انھیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتے رہے ۔
پھر اتحادی رکن محمد حسین نے بھی اپنے اعتراضات پیش کردیئے ۔
شرجیل
میمن نے کہا کہ بل منظور ہو جانے دیں ،، آپ کے اعتراضات کو ترمیم کی شکل دے کر
دوسرا بل پیش کردیں گے ۔
یقین دھانی پر ایم کیو ایم نے اعتراضات واپس لے لئے اور بل کثرت رائے
سے منظور کر لیا گیا