اطہر منگی پروڈیوسر اور شاعر

صبانور صبانور

اطہر منگی پروڈیوسر اور شاعر

پاکستان ٹیلی ویژن کے خوبصورت شاعر ادیب دانشور اطہر منگی کا آج جنم دن ہے۔

 اطہر منگی  پاکستان ٹیلی ویژن میں بچوں کےپروگرامز کے ٹرینڈ میکرز ہے


جنہوں نے نئے آئیڈیاز اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے حوالے سے منفرد پرگرامز پروڈیوس کئے ہیں ۔

 اطہر منگی  کا مختصر حوالہ قارئین کی نظر کرتےہیں۔



 ((معروف پروڈیوسر ڈائریکٹر شعیب منصور اور اطہر منگی پی ٹی وی اکیڈمی  اسلام آباد))


اطہر منگی سندھی زبان کے معروف شاعر ہیں۔ ان کا اصل نام علی نواز منگی ہے۔

وہ 28 اپریل 1948 کو ضلع لاڑکانہ کے گاؤں واسو کلہوڑو میں پیدا ہوئے 60 کی دہائی میں انکے والدین دادو شہر کے جگت آباد محلے میں  آکر آباد ہوئے  انکی تعلیم ایم اے اور بی ایڈ ہے۔

 اطہرمنگی 1984 سے پی ٹی وی کراچی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر تعینات ہوئے۔

بعد ازاں 1989ء میں انہیں کوئٹہ سینٹر میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

انہوں نے پی ٹی وی اکیڈمی اسلام آباد  سے مختلف پروڈکشن کورسز  کئے۔


اس کے علاوہ الیکٹرانک گرافکس میں مہارت حاصل کی۔ پی ٹی  وی کوئٹہ میں مختلف زبانوں کے پروگرام جن میں میوزک ڈرامے، اسٹیج شوز بچوں کے پروگرامز کےعلاوہ بلوچی، پشتو اور براہوی میں بچوں کے پروگرام، ڈرامے اور دستاویزی فلمیں پیش کیں۔ وہ پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سے سینئر پروڈیوسر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔




 وہ ایک اچھے شاعر، کہانی کار، کالم نگار اور نقاد ہیں۔ شاعری میں غزل لکھنا وہ ذیادہ پسند کرتےہیں

 اس کے علاوہ سندھی زبان  میں شاعری کے دو  کتابیں ڪومل جذبا سهڻيون سوچون اور”گيت سحر جا“ پبلش ہونے کےلیے تیار ہیں

 اردو میں شاعری کے دو کتابیں دھوپ کی تمازت اور خواب جزیرے بھی پبلشنگ  کےلیے تیار ہے




 اس کے علاوہ ان دنوں اطہر منگی اپنی شاعری کے دیگر کتابیں ترتیب دے رہےہیں