انٹربینک میں ڈالر
اکہتر پیسے سستا۔ اسٹاک مارکیٹ کے انڈیکس
میں تین سو چونسٹھ پوائنٹس کی کمی۔ فی
تولہ سونا سات سو روپے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک میں
ڈالر اکہتر پیسے کمی کے بعد دوسو اکیاسی روپے اکہتر پیسے کا ہوگیا۔پاکستان
اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی رہی۔ دن کا اختتام
تین سو چونسٹھ پوائنٹس کی کمی سے اکتالیس ہزار، تین سو انتیس پوائنٹس پر
بند ہوا۔ فی تولہ سونا سات سو روپے مہنگا ہوکر دولاکھ، چار ہزار، دوسو روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت چھ سو روپے بڑھ کر ایک
لاکھ، پچھتر ہزار، اڑسٹھ روپے ہوگئی۔