کوئٹہ،عرفان علی
کوئٹہ میں سونا خان کےقریب
مستونگ روڈ پر دھماکا ،متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق دھماکے میں 3ایف
سی اہلکار شہید ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے، پولیس اور
ایف سی کی بھاری نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے دھماکے کے بعد علاقے کو سیل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی پولیس نے تصدیق
کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خودکش حملے میں ایف سی کی سوناچیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا،خودکش حملے میں تین
سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 20 سےزائد افراد زخمی ہوئے۔حملے کے فورا بعد لاشوں کو
ضروری کارروائی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلیے سی ایم ایچ منتقل کیاگیاہےپولیس
کے مطابق دھماکے میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو معمول کےگشت پر تھی بم ڈسپوزل
اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 6 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
کا کہناہےکہ کوئٹہ میں کافی دنوں سے دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، دھماکے سے
متعلق تحقیقات کررہے ہیں، ہم اس خطے میں اہم کردار ادا کریں گے، یہ جو لوگ عالمی
حالات کے تناظر میں ہم پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں، انشا اللہ جلد ہم اس پریشر سے
نکل جائیں گے.