گورنر سندھ عمران اسماعیل سے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مصالحت و ہم آہنگی، بلوچستان نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیاہے اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ بلوچستان سمیت ملک کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور اضلاع کی تعمیر اور ترقی کے لئیے بھی وفاقی حکومت تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔

 شاہ زین بگؕٹی کا کہناتھاکہ بلوچستان کے لوگوں کی سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے وزیر اعظم کا وژن قابل تعریف ہے اور اس سطح پر بلوچستان میں کبھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے اور یہ کام حکومت بلوچستان کی شراکت کے ساتھ ہو رہےہیں ۔