کراچی میں جاری بار ہ کوڈا مشقوں میں آج میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے آئل اسپل سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر فیصل ریاض کا کہنا تھا سمندری آلودگی کوسٹل ایریا اور ہاربر کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ایسی صورتحال میں
ہمارا ردعمل بروقت ہونا چاہیے۔
گیارہویں بار ہ کوڈا مشقوں کے دوسر ے روز
سی ویو پرمیری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے
آئل اسپل سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا ۔
فلوٹنگ بوم اور اسکیمرز کی مدد سے سمندر کی
ریت پرپھیلے تیل کو ڈمپنگ ٹینکس میں
منتقل کیا گیا۔ مشق میں پاکستان نیوی، میری ٹائم
ایجنسی،کے پی ٹی میرین پالوشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور آئل درآمد کرنیوالی کمپنیز کے
نمائندے شریک ہوئے۔
پاکستان نیوی کے کمانڈر فیصل ریاض کا کہنا تھا سمندری آلودگی کوسٹل ایریا
اور ہاربر کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ایسی
صورتحال میں ہمارا ردعمل بروقت ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ہنگامی پلان کے تحت
مشقوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔امید ہے اس طرح آئل اسپل کے حوالے سے ہمارا رسپانس مزید بہتر ہوگا۔
کراچی کے ساحل پر جاری بارا کوڈا
مشقوں میں13ممالک کے 16 مبصرین شریک ہیں۔مشقیں13جنوری تک جاری رہیں گی۔