سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والے ایک سو چالیس ملزم گرفتار۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ میں  سیلاب سے متاثرہ سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والے  ایک سو چالیس ملزم گرفتار۔

سندھ میں  سیلاب سے متاثرہ سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والے  ایک سو چالیس ملزم گرفتار۔

 ترانوے مقدمات درج۔  باسٹھ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں معصوم اور سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والے ملزمان میں سے انتیس حیدرآباد اور انیس میرپور خاص سے گرفتار ہوئے۔

 شہید بینظیر آباد سے چوبیس، سکھر سے چالیس اور لاڑکانہ  سے چودہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 دوسری جانب آئی جی سندھ  نے  سیلاب سے متاثرہ سادہ لوح خواتین سے امدادی رقوم ہتھیانے والے  عناصر  کے خلاف کریک ڈاؤن  کی ہدایت کردی۔

صوبائی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے مراکز پر ضلعی سطح پر سیکیورٹی کو غیر معمولی بنایا جائے۔

وہاں  خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بھی ممکن بنایا جائے۔