انسداد
دہشت گردی عدالت نے جیل حکام کو گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرنے کا
حکم دے دیا۔
ملزم
عذیر بلوچ نے جیل میں طبی سہولت فراہم کرنے کے لئے عدالت میں
درخواست دائر کی تھی۔ ملزم کے وکیل نےموقف
اختیار کیا کہ عذیر بلوچ کی بصارت بہت زیادہ کمزور ہوگئی ہے۔ بصارت کی کمزوری اور درد
کی وجہ سے انفیکشن ہونے کا خدشہ ہے ،۔جیل حکام کو عذیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے
کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ سینٹرل جیل کو عذیر بلوچ کی آنکھوں کا علاج کرانے کا حکم دیتے
ہوئے،، سات اکتوبر کو ملزم کی میڈیکل رپورٹ
پیش کرنے کی ہدایت کی۔