ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ویسٹ انڈیز
کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے دسمبر میں پاکستان پہنچے
گی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان
کردہ شیڈول کے مطابق تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں
کھیلے جائیں گے۔اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ویسٹ
انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی ۔ چیئرمین پی سی بی
رمیز راجہ کے مطابق شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا
موقع فراہم کرے گا۔ این سی او سی اس سیریز
کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے کر ہمارے ساتھ بھرپور تعاون
کرے گی۔