سندھ اسمبلی
میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے اب کوئی عوام کا ووٹ چور ی نہیں
کرسکے گا۔ نوے لاکھ تارکین وطن کو ووٹ کا
حق مل گیا۔ جسٹس رانا شمیم کے خلاف عدالت جائیں گے۔
رہنما پی ٹی
آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ٹھپہ گردی کا خاتمہ ہوگیا۔ اب
کوئی عوام کا ووٹ اور بیلٹ بکس چوری نہیں
کرسکے گا۔
پریس کانفرنس
میں کہا کہ سندھ حکومت 5 ہزار اسکول بند
کررہی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے حیدرآباد کی
عوام کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا۔
حلیم
عادل شیخ نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے معاملے پر وہ خود
چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش ہوں گے۔رانا شمیم
کے خلاف عدالت جائیں گے۔