سندھ میں کورونا کاپھیلاو تیز تر ،،،جبکہ کراچی
میں صوبے کے سب سے بڑے
ویکسی نیشن مرکز میں پانچ روز سے کام بند ہیں۔شہری ویکسین لگائے بغیر مایوس لوٹ رہے ہیں۔
وفاقی اور سندھ حکومت شہریو ں پر زور دےرہی ہے کہ وہ جلدازجلد کورونا ویکسین لگوائیں۔
دوسری جانب کراچی میں صوبے کے
سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز میں
پانچ روز سے کام بند۔ ایکسپو سینٹر میں ڈیلی ویجز عملے کی جانب سے احتجاجا کام بند
کرنے کے سبب پانچویں دن بھی کورونا سے بچاو کے لئے ویکسی نیشن کا عمل معطل ہے۔
کورونا ویکسین لگوانے کے لئے آنے والے شہری،،،
بنا ویکسین لگوائے ہی واپس لوٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کورونا وائرس اور اومی کرون ویرینٹ تیز ی سے پھیل رہا ہے،، ایسے
میں ویکسی نیشن نا ہونا خطرنا ک ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ اور عملے کے درمیان مذاکرات کے تین دور کامیاب نہیں ہوسکے۔ اے جی آفس نے تنخواہوں کے بل جاری نہیں کیے جبکہ فرنٹ لائن ورکرز کی
تنخواہیں محکمہ صحت ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔نو ماہ سے ایکسپوسینٹر، ڈاؤ یونیورسٹی اور خالق دینا ہال کاعملہ تنخواہوں
سے محروم ہے۔ ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی
تک احتجاج جاری رکھنے اور کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔