سولہویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا سات فروری سے آغاز ہورہا ہے

عرفان علی عرفان علی

 سولہویں     کراچی لٹریچر فیسٹیول  کا سات  فروری سے آغاز ہورہا ہے


سولہویں     کراچی لٹریچر فیسٹیول  کا سات  فروری سے آغاز ہورہا ہے۔ علم و ادب  کی محفلیں سجیں گی۔ میئر کراچی مرتضی وہاب  نے اگلا کراچی لٹریچر فیسٹیول فریئر ہال میں کرانے کی دعوت دے دی۔


کراچی لٹریچر فیسٹیول  کا  تین روزہ میلہ   7   فروری سے شروع ہوگا۔


آکسفورڈ یورنیورسٹی پریس کے مینجنگ ڈائریکٹر  ارشد سعید حسین   نے  بتایا فیسٹیول میں کتابوں کا تعارف، فنون لطیفہ، فلم کی نمائش  ،شاعری، اورمباحثے بھی   ہوں گے۔


 میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا  اس قسم کے ادبی میلے  علم و ادب سمیت مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔  اگلا کے ایل ایف فریئر  ہال میں کرنے کی پیشکش  بھی کی


16 ویں  کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 70 سے زائد سیشن اور   26 کتابوں کی رونمائی ہوگی۔سمندر پار مقیم  پاکستانی مصنفین کو بھی سراہا جائے گا۔