سندھ میں
کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 8 سو انہتر ہوگئی۔۔ کراچی میں اومی کرون ویرینٹ
سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 سو سے تجاوز کرگئی۔۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے
20 اموات رپورٹ ہوئیں۔ شہر میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 20 فیصد سے کم نا ہوسکی۔
کراچی میں
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی یومیہ شرح تو کم ہوگئی مگر ہفتہ وار شرح 20 فیصد سے
کم نا ہوسکی۔۔ گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں 41 ہزار 137 ٹیسٹ کیے گئےجس میں 9
ہزار چار سو ستاون کیسز مثبت پائے گئے۔
سندھ میں
کورونا سے اموات کا سلسلہ بھی نہ رک سکا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 اموات
رپورٹ ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 8 سو انہتر ہوگئی۔
اومی کرون ویرینٹ
کے کیسز. سامنے آنے کا سلسلہ بھی نا رک سکا۔ تعداد 5 سو سے تجاوز کرگئی۔
چوبیس گھنٹوں
کے درمیان سندھ میں سامنے آئے 1 ہزار 7 سو 33 کیسز میں سے 1 ہزار 28 کیسز کراچی سے
ہیں۔
محکمہ صحت
سندھ کے اعدادو شمار کے مطابق اب تک 3 کروڑ 55 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کو
کورونا کی ویکسین بھی فراہم کی جاچکی ہے۔ ویکسنیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے گھر
گھر ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے۔