کراچی کا
اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنا نئے پولیس چیف کے لئے بڑاچیلنج ،
شہر
میں یومیہ رپورٹ ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی شرح235 تک جا پہنچی۔
رواں
سال اسٹریٹ کرائم کےسابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،5ماہ میں وارداتیں35 ہزار 5سو کا ہندسہ
عبور کرگئیں،
کراچی
میں اسٹریٹ کرمنلز آؤ ٹ آف کنٹرول۔۔۔وارداتوں کی شرح روز بہ روز بڑھنے لگی
سال
2022 کے ابتدائی 5 ماہ کراچی والوں پر کیسے
گذرے۔۔۔؟
جنوری تا مئی شہریوں کو 22 ہزار 666 موٹرسائیکلوں سے محروم
کردیا گیا،
اسلحے
کے زور پر 5 ماہ کے دوران کراچی والوں سے
11ہزار 890موبائل فونز چھین لئے گئے۔
صرف
یہی نہیں ،اسلحہ دکھا کر شہریوں سے 71 گاڑیاں چھینی گئیں ،
گلی
محلوں ،سڑکوں اور دیگر مقامات پر پارک 914 گاڑیاں چوری بھی کی جا چکی ہیں
سی
پی ایل سی ذرائع کا بتاناہے کہ مئی کے مہینے میں موبائل فون چھیننے اور موٹرسائیکل
چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ،
پانچویں
مہینے میں شہریوں سے 2658 موبائل فونز چھینےگئےجبکہ4454موٹرسائیکلیں
چور ی کرلی گئیں۔
مئی
2022 میں موٹرسائیکل چھیننے کی بھی
383جبکہ گاڑی چھیننے کی 12وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔
سی
پی ایل سی ریکارڈ بتاتا ہے کہ رواں سال کے 5 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں
بتدریج اضافے کے ساتھ 35ہزار 5سو 41 تک جا پہنچی ہیں۔