لاہورسےکراچی آنے والی بدقسمت مسافربس جلال پور کے نزدیک حادثےکا شکارہوگئی۔۔ واقعہ میں بیس انسانوں کی جانوں کا ضیاع ہوا۔۔جاں بحق افراد کے ڈی این اے کے بعد ان کی شناخت اور ورثاکے حوالے کرنا کا عمل شروع ہوگا لاہورسےکراچی آنے والی بدقسمت مسافربس جلال پور کے نزدیک خوفناک حادثےکا شکارہوگئی۔۔بس میں سوار26 افرادمیں سے صرف 6 خوش قسمت لوگ بچ سکے، جن میں سےاکثرکی حالت بھی تشویشناک ہے۔۔لاہورسے کراچی آنےوالی بس ڈائی وو۔۔ نمبر 1711حادثہ کاشکارہوئی۔حادثہ میں بس ڈرائیورشمس الزمان اور کریو ممبرشعیب بھی جاں بحق ہوگیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مرنے والے18مسافروں کاتعلق کراچی سے ہے جبکہ 2حیدرآبادسےتعلق رکھتےہیں۔۔دوسری جانب جنرل سیکریٹری آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہےکہ جائے حادثہ پر انتظامیہ نے بتایا کہ ٹینکرآئل کا نہیں اسپرٹ کا تھا۔ ٹینکرکےڈرائیوراور کنڈیکٹر کےحوالے سے کوئی معلومات تاحال نہیں مل سکی۔