طلبہ کو منشیات فراہم کرنے والوں کے خلاف اے این ایف کا ایکشن۔ کراچی گلستان جوہر میں فلیٹ سے ساڑھے چار کلو منشیات ویڈ برآمد کرلی گئی۔
انسداد منشیات فورس کا کالج اور یونیورسٹیز کے طلباء کو پارٹی ڈرگز کی تقسیم و ترسیل کے خلاف ایکشن۔
کراچی گلستانِ جوہر میں واقع فلیٹ سے چار کلو چھ سو گرام کے لگ بھگ انتہائی مہنگی منشیات ویڈ برآمد کرلی۔ ایک ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ،،
جس کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ کراچی میں بلال چورنگی کے قریب ٹرک سے اڑتالیس کلو چرس قبضے میں لے کر قلع عبداللہ سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ا ے این ایف نے چمن پر پاک افغان بارڈر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے نو کلو آٹھ سو گرام کے لگ بھگ آئس برآمدکرلی۔اورکزئی کے قریب سے پلاسٹک کے تھیلوں سے اڑتالیس کلو چرس برآمد کی گئی۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔