سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ سندھ حکومت نے 2019 میں کیئے گئے فیصلے کے مطابق سرکاری محکموں میں 50 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کردیا ہے۔

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں گریڈ 5 سے گریڈ 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کرتے ہوئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرنے کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے ، آئی بی اے سکھر نے  18 سے 30 سال عمر کی حد مقرر کرتے ہوئے میٹرک, انٹر اور گریجویشن پاس امیدواروں سےآن لائن درخواستیں طلب کرلی ہیں ، آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 نومبر ہے ، درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو 350 سے 1750 روپے کا چالان بھی دو مختلف بنکوں میں جمع کروانا ہوگا ۔۔درخواست جمع کروانے امیدواروں پر سندھ حکومت کی جانب سے عمر کی حد میں رعایت کا قانون ، اقلتی اور معزور افراد کا کوٹہ بھی لاگو ہوگا ۔۔ درخواستیں جمع کروانے کے بعد امیدواروں کے تحریری امتحان کا اعلان کیا جائے گا