قومی ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی حور فواد ورلڈ سرکٹ میں شرکت کےلیے مسقط روانہ ہوں گی

دانش دانش

قومی ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی حور فواد ورلڈ سرکٹ  میں شرکت کےلیے مسقط روانہ ہوں گی

قومی ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی حور فواد ورلڈ سرکٹ  میں شرکت کےلیے مسقط روانہ ہوں گی۔ تیرہ سالہ کھلاڑی  وہاں  اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ ہیں تیراسالہ ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی حور فواد جن کا خواب ہے پاکستان کا پرچم سربلند کرنا۔۔حورفواد ورلڈ سرکٹ میں اپنی رینکنگ بہتر کرکے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتی ہیں۔

 میں بہت زیادہ پر جوش ہوں کہ میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں جارہی ہوں میری خواہش ہے کہ میں اولمپکس میں شامل ہوں اور پاکستان کا نام روشن کروں

حور فواد اپنی بہن کے ساتھ روزانہ تین گھنٹے پریکٹس کرتی ہیں۔ 

میں حور کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت    کمفرٹیبل محسوس کرتی ہوں کیونکہ میں شروع سے ہی اس کے ساتھ کھیلتی آرہی ہوں

حور فواد کے کوچ کو ان سے بہت امیدیں ہیں۔

یہ بچی جسطرح سے فوکس ہے  اور جس طرح سے پریکٹس کررہی ہے مجھے امید ہے یہ اور بچوں کے لیے بھی رول ماڈل بنے گی

حور فواد قومی سطح پر کئی میڈل جیت چکی ہیں۔کوئٹہ میں   حالیہ چیمپئن شپ میں انہوں 2 برونز اور ایک سلور میڈل حاصل کیا۔وہ  قومی سطح پر پاکستان آرمی کی نمائندگی  کررہی ہیں۔