وزیراعظم کے
معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار کا کہنا ہے کامیاب جوان پروگرام کے تحت
نوجوانوں کے لئے سو ارب روپے رکھے ہیں۔
ملک بھر میں کاروبار کا ایک نیٹ
ورک لارہے ہیں۔
معاون خصوصی
عثمان ڈار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت نوجوانوں کے لئے سو ارب روپے رکھے ہیں۔بتیس
ارب روپے نوجوانوں کو فراہم کردیئے۔ ان میں
سے پانچ ارب سندھ میں دیئے گئے۔پہلے مرحلے میں کراچی میں کام کررہے ہیں۔ ہم ملک بھر میں کاروبار کا ایک نیٹ ورک لارہے ہیں۔کالج یونیورسٹی کے طلبا کو
بھی ہیلتھ کارڈ ملیں گے۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا نوجوانوں کو بلا سفارش قرض مل
رہے ہیں۔سندھ کو احساس ایمرجنسی کے ساٹھ
ارب روپے بھی ملے ہیں۔