چارلس گُڈمَن نے باضابطہ طور پر کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

عرفان علی عرفان علی

چارلس گُڈمَن نے باضابطہ طور پر کراچی میں امریکی قونصل جنرل  کی ذمہ داریاں سنبھال لیں


چارلس گُڈمَن نے باضابطہ طور پر کراچی میں امریکی قونصل جنرل  کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ وہ وسیع سفارتی اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں ۔


 ترجمان امریکی سفارتخانے کےمطابق چارلس گُڈمَن  امریکی خارجہ امور کے سینئر کیریئر سفارتکار ہیں ۔ وہ حال ہی میں نیوزی لینڈمیں امریکی مشن کےانتظامی مشیر  کے طور پر فرائض انجام دےرہےتھے ۔ انہوں نے کوسوو کےپریسٹینا میں انتظامی مشیراور قائم مقام ڈپٹی چیف آف مشن کی خدمات بھی  انجام دیں ۔ وہ سیکریٹری کے ایگزیکٹو آفس میں جنرل سروسز ٹیم کی قیادت اورلیما،پیرو میں بھی خدمات انجام دےچکے ہیں ۔ ماضی میں گُڈمَن کی دیگر تقرریاں لیٹویا، جارجیا، پاکستان اور ارجنٹائن میں رہی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق قونصل جنرل کے طور پرمنصب سنبھالتے  ہوئے گُڈمَن نے سرمایہ کاری، تجارتی تعاون کےفروغ اور باہمی خوشحالی پر زور دیا ۔ وہ پاکستان کے عوام کے ساتھ  روابط کو فروغ دینے پر بھی توجہ دینے کا عزم رکھتے ہیں ۔  گُڈمَن مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان کے ساتھ مؤثرمشاورت اور ملاقات  کے منتظر ہیں۔ ان کی تعیناتی  دیرینہ پاک امریکا  تعلقات کوتقویت دینےکی عکاس ہے۔