سندھ میں سیشن کورٹس کے عدالتی عملے کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس

عدنان اطہر عدنان اطہر

  سندھ میں سیشن  کورٹس کے عدالتی عملے کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف  کیس


 سندھ میں سیشن  کورٹس کے عدالتی عملے کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی عدم ادائیگی کے خلاف  کیس ۔ سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے عدالتی فیصلے پر عمل نا ہو  ،،، تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔  


 سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ قانون اور خزانہ کے حکام پیش ہوئے۔ عدالت نے دریافت کیا  جوڈیشل الاؤنس دینے کے عدالتی  فیصلے پر تاحال عمل درآمد کیوں نہیں ہوا۔ سرکاری وکیل نے بتایا جوڈیشل الاؤنس کا معاملہ کابینہ کے پاس ہے،، جیسے ہی منظوری ہوگی عملدرآمد کردیا جائے گا ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے دیگر صوبوں میں عدالتی ملازمین کو اسپیشل جوڈیشل الاؤنس مل رہا ہے،، تو  سندھ میں کیوں نہیں دیا جارہا ہے۔کیا آپ کواس بات کا اندازہ ہےکہ عدالتی فیصلے پر عمل  نہیں ہو ،،تو ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جاتی ہے۔ عدالتی حکم پرعمل درآمد سےمتعلق کیا پیش رفت ہوئی ہے ،، عدالت کا آگاہ کیا جائے۔ درخواست گزار  نے موقف اختیار کیا ہے سابق چیف جسٹس نےجوڈیشل اسٹاف کو تین بنیادی تنخواہوں کے برابر خصوصی عدالتی الاؤنس کی منظوری دی تھی۔ دوہزار سولہ  کے بعد سندھ حکومت نے اسپیشل جوڈیشل الاؤنس کی فراہمی روک دی۔