حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹرز کو یکم اگست تک دھواں دینے والی گاڑیاں ٹھیک کروانے کی مہلت دے دی

عمران عمران

حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹرز کو یکم اگست تک دھواں دینے والی گاڑیاں ٹھیک کروانے کی مہلت دے دی

حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹرز کو یکم اگست تک دھواں دینے والی گاڑیاں ٹھیک کروانے کی مہلت دیتے ہوئے ، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا فیصلہ سندھ کابینہ کی منظوری سے مشروط کردیا

ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے پبلک ٹرانسپورٹ کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔۔  ٹرانسپورٹرز نے اپیل کی کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری اضافہ کیا جائے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑے اضافے کے بعد روٹس پر گاڑیاں نقصان میں چل رہی ہیں ۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کرایوں میں اضافہ کا معاملہ سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اٹھائیں گے جب تک فیصلہ نہ ہو ، ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ نہ کریں

اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سمیت روٹس کے اجازت ناموں، گاڑیوں کی فٹنس اور کراچی شہر کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایسی گاڑیاں جو سڑکوں پر لانے کے قابل نہیں ان کے خلاف سختی کریں گے ۔ یکم اگست تک ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں درست کرالیں ، ٹائم لائن کے بعد گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی انہوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ روٹس پرمٹس جاری ہونے کے بعد گاڑیاں نہ چلانے والوں کے اجازت نامے ایک ہفتے میں منسوخ کئے جائیں اور روٹ پرمٹس کی تجدید تین سال کے بجائے ایک سال میں کرانے کی پالیسی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا ٹارگٹ ہے کہ کراچی شہر میں ایک دو سال میں بڑی تعداد میں جدید ایئر کنڈیشنڈ بسیں لائے۔