اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی کراچی میں انسدادہشتگردی عدالت میں پیش۔۔


اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی کراچی میں انسدادہشتگردی عدالت میں پیش۔۔


اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی کراچی میں انسدادہشتگردی عدالت میں پیش۔۔۔میڈیاسےگفتگومیں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو صوبہ سندھ کی تباہی کا جواب دیں، سندھ میں صرف کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سندھ کی عوام کو کتوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

کراچی کی انسدادہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف ہم نے ایک مہم شروع کی ہے۔۔۔منشیات کے سدباب کے لئیے کوشش کریں گے۔۔۔منشیات یہاں ایک کاروبار بن گیا ہے۔۔۔

اپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ بلاول بھٹو صوبہ سندھ کی تباہی کاجواب دیں، سندھ میں صرف کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سندھ کی عوام کو کتوں کے حوالے کردیا گیا ہے، حکمران اے سی سے باہر نکلیں تو انہیں عوام کی مشکالات کا احساس ہو.

ملیراورمیمن گوٹھ تھانےمیں درج مقدمات پراپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگری  کی عدالت میں ہوئی۔۔۔حلیم عادل شیخ اور دیگرملزم عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔ شریک ملزم غلام احمد پیش نہیں ہوسکے۔۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں اور تفتیشی افسر کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔۔۔حلیم عادل شیخ نےعدالت میں درخواست جمع کروائی کہ یہ کیسز دہشتگری کے زمرے میں نہیں آتا۔۔۔یہ سیاسی مقدمات ہیں انکی سماعت سیشن عدالت میں ہونی چاہیے۔۔۔عدالت نے استغاثہ کے وکلاء کوبارہ جولائی کے لئے نوٹس جاری کرتےہوئے سماعت بارہ  جولائی تک ملتوی کردی۔۔۔ملزموں پر پی ایس اٹھاسی  کےضمنی انتخاب اور تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مداخلت اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات درج ہیں۔۔۔