تعلیم کا نیا سورج — سندھ کے ٹیچرز اب چائنا میں حاصل کریں گے عالمی تربیت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

تعلیم کا نیا سورج — سندھ کے ٹیچرز اب چائنا میں حاصل کریں گے عالمی تربیت


سندھ کا تعلیمی سفر نئی منزلوں کی جانب رواں دواں ہے۔ 

وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ کا نظام تعلیم جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں STEDA کی جانب سے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سندھ بھر کے بہترین اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اور سب سے نمایاں نام تھا  مس روما عبداللہ۔ 

ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے شیلڈن گورنمنٹ بوائز سیکنڈری کیمپس اسکول کی یہ باہمت ٹیچر کراچی ریجن میں نمبر ون قرار پائیں۔

وزیر تعلیم نے انہیں کیش پرائز اور شیلڈ پیش کی۔

یہ صرف ایک ایوارڈ نہیں تھا  یہ اُن کی محنت، لگن اور جذبے کا اعتراف تھا۔

مس روما عبداللہ نے ثابت کیا کہ اگر نیت صاف ہو، تو منزل دور نہیں۔

تقریب میں بتایا گیا کہ سندھ میں پہلی بار ٹیچرز لائسنس پالیسی متعارف کرائی گئی ہے۔

اب یہ پالیسی دیگر صوبے بھی اپنا رہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے یہ بھی خوشخبری دی کہ سندھ حکومت نے چین کے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ سے معاہدہ کیا ہے۔

اب لائسنس یافتہ اساتذہ چین جا کر تربیت حاصل کریں گے۔

یہ ہے وہ نیا سندھ ۔ جہاں استاد کو عزت، تربیت اور ترقی کے مواقع دیے جا رہے ہیں۔ 

تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، STEDA کے سربراہ سید رسول بخش شاہ، گلوکار شہزاد رائے، میڈم رفیعہ ملاح اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

مس روما عبداللہ کی کامیابی ہر استاد کے لیے ایک پیغام ہے ۔ خواب دیکھو، محنت کرو، اور تاریخ رقم کرو۔