سپریم کورٹ کا پنشن سے متعلق اہم فیصلہ، آئینی حق قرار

عمران عمران

 سپریم کورٹ کا پنشن سے متعلق اہم فیصلہ، آئینی حق قرار

  


اسلام آباد میں سپریم کورٹ نے پنشن کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کی پینشنری فوائد سے متعلق درخواست منظور کر لی۔ عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ پنشن کوئی رعایت نہیں بلکہ آئینی حق ہے۔  


فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے ستمبر 2007 میں سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دیا تھا اور اس وقت وہ 20 سال کی کوالیفائنگ سروس مکمل کر چکے تھے۔ محکمہ نے 50 سال کی سروس شرط پر پنشن درخواست مسترد کی تھی، تاہم سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ قانون میں 20 سال سروس پر پنشن کی شرط لاگو تھی۔  


عدالت نے مزید کہا کہ پنشن دیر سے مانگنے پر حق ختم نہیں ہوتا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ریگولیشن 418 کے تحت پنشن کی مخالفت کی تھی، مگر سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ریگولیشن 418 کا تعلق صرف سروس گنتی سے ہے اور محکمہ و ٹریبونل کی تشریح قانونی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔  


سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کا پنشن مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شفیع صدیقی نے چھ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔