بچوں کی عید کی تیاریوں کا بیڑا انڈس اسپتال نے اٹھالیا

عمران عمران

بچوں کی عید کی تیاریوں کا بیڑا انڈس اسپتال نے اٹھالیا

کینسر سمیت مختلف بیماریوں سے جنگ لڑتے کچھ بچے ایسے بھی ہیں جو عید کی خریداری کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔

ایسے بچوں کی عید کی تیاریوں کا بیڑا انڈس اسپتال نے اٹھایا ہے۔


 اسپتال میں موجود بچوں کے لیے عید بازار سجایا گیا۔

بیماریوں سے لڑتے انڈس اسپتال میں زیر علاج یہ بچے اسپتال تک ہی محدود ہیں،

 باہر جانا کسی صورت ممکن نہیں ، ایسے میں عید کیسے منائیں؟

یہ مشکل انڈس اسپتال انتظامیہ نے عید بازار سجا کر حل  کردی۔

بچے والدین کے ساتھ کپڑوں اور جوتوں کی خریداری میں مصروف ہیں۔

بچیاں مہندی اور چوڑیاں پسند کررہی ہیں۔


فنکار جوڑا  مانی اور حرا مانی  بھی بچوں کی عید خریداری میں شامل ہوئے۔

کہا عید کی خوشیاں ان بچوں سے بانٹنے کا الگ ہی مزہ ہے۔

مجھے اتنا مزہ آرہاہےکہ میں بچوں کو کپڑے،چوڑیاں دلارہی ہوں۔

اچھا لگ رہاہے۔سیلف سیٹیسفیکشن ہےاچھا لگ رہاہے۔ہیل ہونا ضروری ہے

 یہ سرگرمیاں آپ کو رئیلٹی چیک دیتی ہیں زندگی میں ا کیونکہ یہ المیہ سب کے ساتھ ہوتا ہے یہ میرے بھائی کے ساتھ تھا وہ اب نہیں رہا مجھے آئیڈیا ہے ماں باپ کس جذبات کے ساتھ گزرتے ہونگے

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عید بازار میں ملنے والی تمام اشیاء مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

 یہاں بچے آرہے ہیں اور پسند کی چیزیں اٹھاکر شاپنگ کررہے ہیں اس کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہان سے کوئی پیسوں کا سوال نہیں کررہا


میں آپ لوگوں سے گزارش کروں گا زرا سا وقت ان کی مسکراہٹ کے لیے نکالیں ۔عید بازار کا چکر لگائے

کیسبٹ اور حق اکیڈمی کے طلبہ رضاکارانہ طور پر اس مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں ،،

عید بازار کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہے گا۔