وزیراعلی سندھ
مراد علی شاہ نے کراچی میں ریڈ اور یلو لائن بس منصوبے جلد شروع کرنے کی
ہدایت دے دی۔ ریڈ لائن بس منصوبے کے سول ورک کا کانٹریکٹ آئندہ
ہفتے میں دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں ٹرانس
کراچی کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کو بتایا گیا کہ ریڈ لائن بس منصوبے کے سول ورک کا
کانٹریکٹ آئندہ ہفتے میں دیا جائے گا۔ یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے شروع کیا
جارہا ہے۔ شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ ریڈ لائن ایئرپورٹ تا نمائش 26 کلومیٹر پروجیکٹ
ہے۔
ترجمان وزیراعلی کے مطابق ٹرانس کراچی اجلاس میں یلو لائن بس
منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ یلو لائن کا انفرااسٹرکچر
کورنگی تا نمائش تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلی
سندھ نے حکام کو پبلک ٹرانسپورٹ کے
دونوں منصوبے جلد شروع کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے ٹرانسپورٹ اور دیگر منصوبوں پر تیزی
سے کام کر رہی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شریک تھے۔