سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے مثبت نتائج، کشمور میں 38 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے مثبت نتائج، کشمور میں 38 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے


سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کے مثبت نتائج، کشمور میں 38 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے


کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کی مؤثر سرینڈر پالیسی کے تحت ضلع کشمور میں 26 خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جبکہ اس سے قبل سکھر میں بھی 12 ڈاکو سرینڈر کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں جاری میگا آپریشن کے باعث جرائم پیشہ عناصر دباؤ اور خوف کا شکار ہیں اور ریاستی رِٹ مضبوط ہو رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ امن و امان کے قیام تک پولیس، سندھ رینجرز اور دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا اور وقت کے ساتھ مزید مؤثر و فیصلہ کن ہوگا۔ضیاء الحسن لنجار نے ڈاکوؤں کو پیغام دیا کہ میگا آپریشن کی زد میں آنے کے بجائے سرینڈر کریں اور امن کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائی جنکشن بارڈر اور کچے کے علاقے آپریشن کے خصوصی اہداف ہیں اور آخری ڈاکو کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی، ایس ایس پی کشمور اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور سندھ رینجرز سمیت دیگر اداروں کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔