وزیراعلیٰ سندھ سید
مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے ملاقات کی ؛
وزیراعلیٰ نے ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لئے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور میری
ٹائم افیئرز کے وفاقی سیکریٹری ڈاکٹر ارم پر مشتمل دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
ملاقات میں وزیر
اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ ٹرمینل کا حب بن سکتا ہے ؛ ہم چاہتے ہیں
وزارت پورٹس اینڈ شپنگ سندھ کے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کیلئے تعاون کرے ۔۔
سندھ حکومت چاہتی ہے کہ کورنگی فش باربر کو مکمل طور پر فعال کیا جائے ۔۔ وزیر اعلیٰ
سندھ نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کراچی بندرگاہ کافی بھیڑ کے باعث جگہ تنگ ہوچکی ہے
سندھ حکومت نے کیٹی بندر پورٹ کو سی پیک میں شامل کروایا تھا تاہم سی پیک منصوبہ
پر سست روی کے باعث کیٹی بندر پروجیکٹ بھی رک گیا ہے تھر سے نکلنے والے کوئلے کی
برآمد کیلئے کیٹی بندر اہم ہوگا ،، وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی گیٹ
وے ہے ، ہم چاہتے ہیں یہاں سرمایہ کاری ہو وزیراعلیٰ سندھ نے ماہی گیروں کے مسائل
سے متعلق دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی سندھ حکومت اور پورٹس اینڈ شپنگ کے درمیان
تمام مسائل حل کرکے سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کرے گی ،ملاقات میں طے ہوا کہ
سندھ حکومت اور کے پی ٹی کے زمینی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔