وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا ۔ وزیراعلیٰ سندھ کا روڈ کٹنگ شہر میں سینٹرلائیز کرنے کا فیصلہ ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا اسسٹنٹ کمشنرز شہر کا دورہ کریں ۔ مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعہ شہر میں گٹرز کا بہنا، صفائی کے مسائل اور غیرقانونی پارکنگ پر نظر رکھیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کے ماتحط افسران گٹرز، تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو پورٹل پر اپ لوڈ کریں ۔ روڈ کٹنگ کے مسائل بھی کافی ہیں، جس کو ہر صورت اسٹریم لائن کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ رمضان کے ماہ میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے ۔ اب عید کی شاپنگ کے لیئے لوگ مارکیٹس جائینگے، لوگوں کو سہولیات فراہم کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سکیورٹی یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کا روڈ کٹنگ شہر میں سینٹرلائیز کرنے کا فیصلہ ۔ کہا شہر میں روڈ کٹنگ کی پرمیشن اب صرف میئر یا کمشنر دینگے ۔ لوکل گورنمینٹ ایگزیکیوٹو آرڈ جاری کرنے کے بعد ٹاؤن یا کے ایم سے کا کوئی آفیسر براہ راست روڈ کٹنگ کی اجازت نہیں دے سکے گا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عید کے بعد سوفٹ اینکروچمینٹ ہٹانے کی واضح ہدایت دےدی ۔ لیاری میں جاری پانی کی لائن بچھانے کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ شہر کی اہم مارکیٹس کو خوبصورت کیا جائے ۔ مجھے چار مارکیٹس اس مالی سال کے آخر تک مکمل کرکے دیں ۔