وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیر
اعظم گھبرائے ہوئے نہیں لگ رہے ہیں ۔۔ میں اپنی پارٹی کی پالیسی کے تابع ہوں لیکن
مشورہ دوں گا کہ اگر کوئی معاہدہ ہو جائے تو اسے عدالت سے ڈگری کروالیجئے گا تاکہ
دھوکہ نہ ملے ۔
کراچی میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق کوئی اتحادی جماعت کسی دوسری اپوزیشن
پارٹی سے نہیں مل سکتی ۔وزیراعظم گھبرائے
ہوئے نہیں لگ رہے ۔اب اگے کیا ہونے جارہا ہے یہ نہیں پتہ
فروغ نسیم کاکہنا تھا کہ خالد بھائی اور رابطہ
کمیٹی کا استحقاق ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں ۔میرا مشورہ یہ ہے کہ اب اگر کوئی
معاہدہ ہو تو عدالت سے ڈگری کرا لیجئیے گا تاکہ اس بار اپ کو دھوکہ نہ ملے
ان کاکہنا تھا کہ ووٹنگ اسمبلی میں ہونی ہے۔میں سینیٹر ہوں میرا
ووٹ نہیں ہے ۔ایم کیو ایم ملک کی اصل تعبیر
کی خواہش رکھتی ہے ایم کیو ایم ملکی استحکام کے ساتھ کھڑی ہے