ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت دیگر ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں سولہ نومبر تک توسیع کردی گئی۔

عرفان علی عرفان علی

             ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن  سندھ اسمبلی  جام اویس سمیت  دیگر ملزموں  کے  جسمانی ریمانڈ میں سولہ نومبر تک توسیع کردی گئی۔

ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن  سندھ اسمبلی  جاوم اویس سمیت  دیگر ملزموں  کے  جسمانی ریمانڈ میں سولہ نومبر تک توسیع کردی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت  میں  غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے پر نوجوان ناظم جوکھیو کے قتل  کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کیس میں مدعی کے وکلا ڈکٹیٹ کررہے ہیں۔ وکیل ہی خود گواہ ہیں، گواہ خود وکیل کیسے ہوسکتے ہیں۔ مقدمے کی تفتیش پولیس کا کام ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ  مقدمے میں کال ڈیٹا ریکارڈ ہوگیا ہے۔وڈیو میں موجود گاڑی کا ریکارڈ ایکسائز کے پاس نہیں ملا۔ کسٹم حکام سے گاڑی کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ اس سے قبل انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں  ملزموں کو عدالت لایا گیا ۔ عدالتی راہداری میں بھی غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔