کراچی میں نیوسبزی منڈی ، فقیرا گوٹھ کے قریب ڈاکووں نے گولیاں برسا کر ایک پولیس اہلکار کو
شہید ۔دوسرے کو شدید زخمی کردیا۔
شہید اہلکار برکت علی کی تدفین آبائی
علاقے خیر پور میرس میں ہوگی۔
ایس ایس پی شرقی کے
مطابق سپر ہائی وےپر نیوسبزی منڈی کے قریب شہری کی جانب سے ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس اہلکار پہنچے۔ اہلکاروں کو دیکھتے ہی
دو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ زخمی اہلکاروں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا،، جہاں ایک
اہلکار نے دم توڑ دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دوسر ا اہلکار تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔ شہید اہلکار برکت
علی کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین آبائی علاقے خیر پور میرس میں ہوگی۔
لواحقین کے مطابق برکت علی پانچ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا
۔وہ دو ہزار سترہ میں پولیس میں بھرتی ہوا ۔ اس کی ایک ماہ قبل ہی منگنی ہوئی تھی۔