پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس مسلسل بلندی کی طرف گامزن

صبانور صبانور

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس مسلسل بلندی کی طرف گامزن



پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس مسلسل بلندی کی طرف گامزن۔ گزشتہ روز ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد مزید بارہ سو چوہتر  پوائنٹس بڑھ گیا۔  



پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔  ہینڈریڈ انڈیکس ایک ہزار، دوسو  چوہتر   پوائنٹس اضافے سے  ایک لاکھ،ا یک ہزار، تین سو ستاون  پوائنٹس پر  پہنچ گیا۔ انڈیکس  میں  ایک اعشاریہ دو   فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ روز مارکیٹ آٹھ سو تیرہ پوائنٹس اضافے سے  ایک لاکھ، تراسی  پوائنٹس  کی تاریخی بلندی پر بند ہوئی تھی۔