کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی کے دوران جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عرفان علی عرفان علی

ترجمان کے مطابق کارروائی ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل کی جانب سے کی گئی، جہاں ملزم کو جعلی ادویات کی فراہمی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر میٹھادر میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کر لی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی ادویات کے حوالے سے فیڈرل ڈرگ انسپکٹر سیژر میمو پر کام جاری ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔