سندھ میں تئیس مئی کے بعد سب سے زیادہ چودہ سو بیس کیسز رپورٹ۔ ستائیس جنوری کے بعد سب سے زیادہ چھبیس اموات بھی ہوئیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ چھ اور اموات کی شرح ایک اعشاریہ چھ فیصد رہی۔ صوبے میں اب تک تین لاکھ پچاس ہزار نو سو نواسی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔پانچ ہزار چھ سو سینتالیس افراد وائرس کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔ اس وقت کورونا سے متاثر آٹھ سو سترہ مریضوں کی حالت تشویشناک ا ور اکسٹھ وینٹی لیٹرپر ہیں۔ کراچی میں چوبیس گھنٹے کے دوران گیارہ سو چونیس کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہر میں اکیس مئی کے بعد گیارہ سو سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ شہر میں اب تک دو لاکھ چونتیس ہزار نو سو انیس افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوچکے ہیں۔