کراچی میں نادرا دفاتر کا نیٹ ورک سسٹم خراب ہونے سے کام رک گیا۔

عمران عمران

کراچی   میں نادرا  دفاتر کا نیٹ ورک سسٹم خراب ہونے سے  کام  رک گیا۔

کراچی   میں نادرا  دفاتر کا نیٹ ورک سسٹم خراب ہونے سے  کام  رک گیا۔ سائلین کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سات گھنٹے بعد سسٹم بحال ہواتوکراچی کےمیگاسینٹرزکےباہرشہریوں کےرش میں بھی اضافہ ہوا۔

نادراکانیٹ ورک سسٹم ناکام ہوا،

 توگھنٹوں تک قطارمیں لگے سائلین کاکوئی کام نہ ہوا،

ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی نادراکےدفاتروں میں نیٹ ورک سسٹم عارضی طورپرسات گھنٹےتک ٹھپ رہا،،سائلین کاکہناہےانہیں حکام کی جانب سے تکنیکی خرابی سےمتعلق  آگاہ نہیں کیاگیا۔

سسٹم بحال ہونےکےبعد اپنی باری کی منتظرخواتین کاکہناتھاکہ نادراکےدفاتروں میں طویل انتظارکرناپڑتاہے،سسٹم نےکام چھوڑاتومشکلات بڑھ گئیں

نارتھ ناظم آبادمیں واقعہ نادرامیگاسینٹرکےاسسٹنٹ مینیجرکےمطابق ڈیٹااوورلوڈکےباعث اس نوعیت کی خرابی کاسامناہوتاہے،جبکہ چھ ماہ قبل بھی نیٹ ورک سسٹم ٹھپ ہونےکےباعث شہریوں کومشکلات سے دوچار ہونا پڑا تھا ۔