کراچی میں پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں پولیس اہلکار شہید۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں  پولیس اہلکار شہید۔

کراچی میں پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں  پولیس اہلکار شہید۔

 ایک شہری بھی جاں بحق ہوا۔

پولیس کےمطابق دو موٹرسائیکلوں پر  شاہین فورس کے چار اہلکار گشت پر تھے کہ ڈاکؤوں کی اطلاع ملی۔

 شہریوں کی نشاندہی پر پولیس  اہلکار ڈاکؤوں کی جانب  بڑھے،،

تو ملزموں نے فائرنگ  کردی۔ اہلکار نہال کے سینے میں گولی لگی،،

اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،،لیکن وہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

 پولیس  کے مطابق فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا  اہلکار موٹرسائیکل چلارہا تھا ۔

 ساتھی اہلکار نے جوابی فائرنگ کی،،لیکن ملزم فرار ہوگئے ۔

پولیس ذرائع کےمطابق مبینہ مقابلہ کے دوران اسی  مقام پر ایک اور شخص  بھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

اس کی  شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے  کہ جاں بحق شخص راہگیر  ہے یا ملزم،، اس بارے میں  معلومات حاصل کی جارہی ہے۔